ممبئی (ویب ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے دو ایتھلیٹ ملک کی بدنامی کا سبب بن گئے ،راکیش بابو اور عرفان کولوتھم کے کمروں سے سرنجیں برآمد ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کی فیڈریشن نےدونوں کھلاڑیوں کو مقابلوں سے باہر کردیا ہے اور انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن لوٹ جانے کی ہدایت کردی ہے۔گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا اور بدنامی الگ ہوئی،اولمپک ولیج میں ٹرپل جمپر راکیش بابو اور ریس والکر کے عرفان اس کی وجہ بنے ہیں،جن کے کمروں سے سرنجیں برآمد ہوئیں۔فیڈریشن کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے ایکریڈیشن معطل کردیے گئے ہیں اور انہیں اولمپک ولیج سے نکال دیا گیا ہے ،اب یہ دونوں کھلاڑی کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں اور انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے بھارت جانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔اولمپک ولیج میں صفائی کرنے والے عملے کے ایک اہلکار کو ان کے کمرے میں ٹیبل پر پڑے ہوئے ایک کپ میں سرنج ملی تھی جبکہ ایک ا?سٹریلین انٹی ڈوپنگ اہلکار نے بابو کے بیگ سے سرنج برا?مد کی تھی۔
