تازہ تر ین

سام سنگ کا سب سے ‘بہترین’ فلیگ شپ فون

نیو یارک (ویب ڈیسک)کیا سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون ایس 9 یا ایپل کے آئی فون ایکس کو خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ اگر ہاں تو فی الحال رک جائیں کیونکہ جنوبی کورین کمپنی ایک نئی فلیگ شپ ڈیوائس پیش کررہی ہے جو زیادہ دلچسپ ہے۔اسے ایس ایم۔ جی 8850 (گلیکسی ایس 9 کا نیا ورڑن) کا نام دیا گیا ہے اور اس میں وہ فیچر موجود ہے جو فی الحال ایس نائن میں نہیں دیا گیا۔امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق اس فون کو چین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور وہاں کی سرٹیفکیشن اتھارٹی میں اس کی رجسٹریشن بھی کرائی جارہی ہے۔ایس 9 اور آئی فون ایکس کی طرح اس میں 5.8 انچ بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے تاہم اس میں خم اسکرین کی بجائے سپاٹ پینل دیئے گئے ہیں اور اس طرح یہ کافی حد تک آئی فون ایکس سے ملتا ہے۔ایس ایم جی 8850 میں ڈوئل 12 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جو کہ ایس نائن میں نہیں تاہم ایس نائن پلس میں ضرور ہے اور آئی فون ایکس کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔اس میں سام سنگ نے 2.8 گیگا پرٹز ایکسینوس 9810 پراسیسر دیا ہے اور یہ فی الحال کسی بھی فلیگ شپ فون سے زیادہ تیز ہے بلکہ یہ پرفارمنس ٹیسٹوں میں آئی فون ایکس کو بھی شکست دے چکا ہے۔اس کے علاوہ اس میں تمام تر فیچرز وہی دیئے گئے ہیں جو کہ گلیکسی ایس 9 میں موجود ہیں۔تاہم اس فون کے حوالے سے بس ایک مسئلہ ہے اور وہ یہ کہ اسے فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔حالانکہ یہ وہ فون ہونا چاہئے تھا جسے سام سنگ کو گلیکسی ایس 9 کے طور پر متعارف کرانا چاہئے تھا مگر جو فون فروری میں پیش کیا گیا، اس میں بیک پر صرف ایک کیمرہ جبکہ پراسیسر کے لحاظ سے اس نئے فون سے کچھ کم ہے۔چین میں سام سنگ فونز کی فروخت میں حالیہ عرصے کے دوران گراوٹ دیکھنے میں آئی اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے اپنے بہترین فون کو وہاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔اگر یہ فون کامیاب ہوتا ہے تو امکان ہے کہ اسے مختلف ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain