تازہ تر ین

مودی کی لندن یاترا بھیانک خواب بن گئی

لندن(آئی این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کی لندن آمد کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کے باہر کشمیری،سکھوں اور پاکستانی کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈنذیر کا کہنا تھاکہ بھارتی سفارتخانے نے کرائے پر لوگ اکٹھے کیے ہوئے ہیں۔ اگر مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی تو ذمہ دار بھارتی ہائی کمیشن ہوگا۔بدھ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لندن آمد پر برطانوی پارلیمنٹ کے باہر پاکستانی، کشمیری اور سکھوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے، بھارت کے حامی مظاہرین بڑی تعداد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر جمع ہوگئے، مظاہرین کو پرامن رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈنذیرنے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں سینکڑوں افراد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہیں، بھارت کے سفارتخانے نے کرائے پر لوگ اکٹھے کیئے ہوئے ہیں، اگر مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی تو ذمہ دار بھارتی ہائی کمیشن ہوگا۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، زیادتی کے واقعات اور کشمیر میں مظالم کیخلاف بڑے مظاہروں کاسامنا ہو ا۔بھارتی وزیراعظم کا استقبال برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے کیا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی کی لندن آمد کے موقع پر مختلف گروپوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، زیادتی کے واقعات اور کشمیر میں مظالم کیخلاف مظاہرے کئے گئے، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف دلت کمیونٹی ٹین ڈاننگ اسٹریٹ کے سامنے مظاہرہ ہوا۔کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف لارڈ نذیر کی سربراہی میں پارلیمنٹ اسکوائر کے سامنے احتجاج ہوا۔ مودی کی برطانیہ آمد پر مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم ،کشمیریوں کی نسل کشی اور انتہا پسندانہ رحجانات کے فروغ ، آر ایس ایس ایجنڈے کی تکمیل کے خلاف آزادکشمیر کی ساری سیاسی قیادت اور برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کااحتجاجی مظاہرہ، مودی کی انسانیت دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی، شرکا نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی افواج کی جانب سے ظلم و جبر کا نشانہ بننے والے متاثرین کی تصاویر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے مطالبات درج تھے۔ علی الصبح برطانیہ اور یورپ کے مختلف علاقوں سے لوگ قافلوں کی شکل میں برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے پہنچے جہاں دن12بجے سے لیکر2بجے تک احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہر ے کی قیادت وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان ، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمدیٰسین ، سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود ، لارڈ نذیر احمد،عبدالرشید ترابی، ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنما راجہ فہیم کیانی ،ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر سردار فاروق طاہر ،وزراءحکومت آزاد کشمیر نورین عارف ،سید شوکت شاہ ،احمد رضا قادری ،ماجد خان ایم ایل اے ،چودھری مسعود خالد ودیگر نے کی جبکہ پاکستان و کشمیری نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ ،کونسلرز سمیت برطانیہ بھر سے دیگر تمام سیاسی و سماجی جماعتوں اور تنظیموں کے سربراہان نے اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ برطانیہ کے مختلف شہروں سے تارکین وطن کشمیریوں و پاکستانیوں نے ہزاروں کی افراد میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain