کراچی( ویب ڈیسک )نقیب اللہ قتل کیس میں جے آئی ٹی نے راو¿ انوار کو نقیب اللہ کے ماورائےعدالت قتل کا ذمہ دار قراردے دیا۔ سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں قائم نقیب اللہ قتل کیس کی جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کرلی جس میں ڈی پی او بہاولپورکی رپورٹ کا بھی ذکر ہے۔ ڈی پی او بہاولپور کے مطابق محمد صابراور اسحاق کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق راو¿انوار نے نقیب اللہ محسود و دیگر کو ماورائےعدالت قتل کیا جب کہ راو¿ انوار اور دیگر پولیس افسران کاعمل دہشت گردی ہے، نقیب اللہ اور دیگرکا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا، واقعے کے بعد راو¿ انوار اور دیگر پولیس افسران واہلکاروں نے شواہد ضائع کئے۔