اسلام آباد(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے ملک بھرمیں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، معطلی کی صورت میں بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کرسکیں گے۔نجی ٹی سرکاری بھرتیوں پر پابندی کے بعدالیکشن کمیشن نے ایک اور بڑا اقدام اٹھالیا، قبل از انتخابات میں دھاندلی کے امکانات ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کو کام سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کی معطلی سے متعلق الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، معطلی کا نوٹیفکیشن آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔معطلی کی صورت میں بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کرسکیں گے اور تمام ترقیاتی منصوبے و کام بھی روک دیے جائیں گے۔