تازہ تر ین

خواجہ سراﺅں کو خوشخبری مل گئی ،پہلا اولڈ ہاﺅس تیار

لاہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں لاہور میں خواجہ سرا کمیونٹی کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ایک اسکول کا قیام عمل میں آیا اور اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان میں خواجہ سراو¿ں کے لیے پہلا اولڈ ہوم بھی بن گیا۔لاہور کے قریب رچنا ٹاو¿ن میں بنایا گیا یہ اولڈ ہوم کسی اور نے نہیں بلکہ خواجہ سراو¿ں کی اپنی ہی ایک تنظیم ‘بے گھر فاو¿نڈیشن’ نے بنایا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔اس اولڈ ہوم میں بےسہارا، بیمار اور ایڈز جیسے امراض میں مبتلا خواجہ سراو¿ں کو رہائش،کھانا اور علاج معالجے کی سہولتیں مفت مہیا کی جائیں گی۔بے گھر فاو¿نڈیشن کی چیئرپرسن عاشی بٹ کہتی ہیں کہ ‘جب وہ بیمار اور لاچار خواجہ سراو¿ں کو سڑکوں پر خوار ہوتے اور سسکتے دیکھتی تھیں تو انہیں بہت دکھ ہوتاتھا’۔عاشی بٹ کے مطابق ‘اللہ نے ان کی مدد کی اور آج ایڈز، ہیپاٹائیٹس سی اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا بےسہارا خواجہ سراو¿ں کو ایک محفوظ ٹھکانہ مل گیا ہے’۔اولڈ ہوم میں بےسہارا، بیمار اور ایڈز جیسے امراض میں مبتلا خواجہ سراو¿ں کو رہائش،کھانا اور علاج معالجے کی سہولتیں مفت مہیا کی جائیں گی—۔جیو نیوز اسکرین گریب فی الوقت سنگل اسٹوری پر مشتمل اس اولڈ ہوم میں 50 خواجہ سراو¿ں کی رہائش کی گنجائش ہے، جبکہ اس اولڈ ہوم کی تعمیر کے لیے تمام اخراجات خواجہ سرا تنظیم نے خود برداشت کیے ہیں۔اپنوں کی بے اعتنائی کا شکار خواجہ سرا کہتے ہیں کہ ‘یہ اولڈ ہوم ان کے لیے کسی جنت سے کم نہیں’۔ان کا کہنا ہے کہ ‘انہیں ان کے اپنے پوچھیں یا نہ پوچھیں، انہیں فرق نہیں پڑتا کیونکہ اب ان کے لیے ایک اولڈ ہوم موجود ہے’۔دوسری جانب بیمار،بے گھر اور بے سہارا خواجہ سراو¿ں کی حکومت سے اپیل ہے کہ دیگر شہروں میں بھی ایسے اولڈ ہوم بنائےجائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain