تازہ تر ین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید، 950 سے زائد زخمی

اسرائیل (ویب ڈیسک )غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کو احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال سے منع کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور 950 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے فلسطینی شہری اپنی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور ہر جمعے کو اسرائیلی سرحد پر احتجاج کرنے کا سلسلہ فلسطینیوں نے30 مارچ سے شروع کر رکھا ہے جس میں اسرائیلی بربریت سے اب تک 45 فلسطینی شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain