تازہ تر ین

انتخابات وقت پر ہوں گے، کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی

لاہور ( ویب ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری نے پیش گوئی کی ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی الیکشن جیتتے نہیں بلکہ ہمیشہ الیکشن بناتے ہیں، ان لوگوں نے 2013 کا الیکشن بھی آر اوز کے ذریعے بنایا لیکن میں نے جمہوریت کے لیے کہا کہ قدم بڑھاو¿ نواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں۔آصف زرداری نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب جمہوریت کو چھوڑ کر شہزادہ سلیم بن گئے، پھر ا±ن پر دوسری جمہوری طاقتوں نے حملہ کیا تو اس وقت بھی ہم نے انہیں بچایا لیکن یہ پھر بھی باز نہ آئے اور انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیسز بنا دیے۔نواز شریف کی بے وفائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان بھی ان کے لیے تھا کیونکہ ان کے اندر جمہوری طرز عمل نہیں ہے۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف اپنی غلطیاں مان رہے ہیں اور مجھے ان کے 50 میسجز آ چکے ہیں لیکن ان پر اعتبار نہیں ہے، دوست اعتراض اٹھاتے ہیں کہ آپ مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیتے ہیں وہ تو نواز شریف کا ساتھی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان میرا سیاسی مخالف ضرور ہے لیکن وہ جو بات کرتے ہیں اس پر قائم رہتے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم قومی اور جمہوری مفاد کو دیکھ کر کام کرتے ہیں، ذاتی مفاد کو نہیں دیکھتے، میں اگر صدر تھا یا بی بی اگر وزیراعظم تھیں تو پاکستان کے لیے تھیں لیکن یہ لوگ تو صرف جاتی امراءکے وزیراعظم ہیں۔الیکشن کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور صاف و شفاف ہوں گے، آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت ہو گی۔تحریک انصاف میں پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں کی شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کو پارٹی مانتے ہوں گے، آپ کو کس نے کہہ دیا کہ جو لوگ تحریک انصاف میں جا رہے ہیں وہ پیپلز پارٹی کے لوگ تھے، انٹرنیٹ کا دور ہے ایک بٹن دبانے سے ساری چیزیں سامنے آ جاتی ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ایم ایم اے سمیت سب کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، عام انتخابات میں آزاد امیدوار زیادہ کھڑے ہوں گے اور ان کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain