اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں مداحوں کو نہایت منفرد انداز میں اپنے والدین بننے کی خوشخبری سنا نے پر ایک بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے بھی ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کو مبارک باد دی جس پر دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھونک نظر آئی۔بھارتی صحافی نے ثانیہ کو مخاطب کرکے لکھاکہ سیٹل ہونے پر مبارکباد، ساتھ ہی انہوں نے ٹینس اسٹار کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔جواب میں ثانیہ مرزا نے بھارتی صحافی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی تصحیح کرتے ہوئے لکھاکہ سیٹل تو میں کب کی ہوگئی تھی ،ہاں ماں اب بن رہی ہوں۔واضح رہے کہ 2016 میں بھارتی صحافی راج دیپ سر دیسائی کو ثانیہ مرزا سے انٹرویو میں صنفی امتیاز پر مبنی سوال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
