نئی دہلی(شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ساتھی گلو کاروں کو پاکستانی گلوکاروں کا نام لینے سے روک دیا۔ بھارتی گلوکار میکا سنگھ خاتون ساتھی گلوکاروں کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ خاتون گلوکار نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جس پر میکا سنگھ آگ بگولہ ہوگئے۔میکا سنگھ نے فوراً ہی ساتھی گلوکارہ کو سب کے سامنے کہا کہ وہ پاکستانی گلوکاروں کا نام نہ لیں۔ ان کے منع کرنے پر خاتون گلوکارہ بھی شرمندہ سی نظر آئیں۔بھارتی گلوکار کی پاکستان فنکاروں کے نام سے آگ بگولہ ہونا پیشہ وارانہ حسد کا ہی نتیجہ ہے کیوں کہ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی پہلی پسند ہیں جس کے باعث اب میکا سنگھ کا کیرئیر داو¿ پر لگ گیا ہے۔