لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹ کی کٹ میں شامل جرسی میں سے سبزلائن غائب ہونے پر سوال اٹھا دیا۔سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پروسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہماری جرسی میں سے سبز لائن کہاں گئی ؟یہ اچھی بات نہیں۔خیال رہے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں جو جرسی پہنتے ہیں ان کے گلے میں ایک سبز رنگ کی لائن ہوتی ہے جو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کٹ میں سے غائب ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بارے کوئی بھی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔واضح رہے پاکستان آئر لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہے۔معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ اس سوال کا جواب تو پی سی بی کے چیرمین ہی دے سکتے ہیں۔
