لاہور (نیوزایجنسیاں) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ورلڈ الیون کی صورت میں ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں اور 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔یہ وہی کرکٹ گراﺅنڈ ہے جہاں شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2009ءکے فائنل میچ میں نصف سنچری بنائی تھی۔ اور اپنی ٹیم کو ٹی 20 چیمپئن بنوایا تھا لیکن اس مرتبہ وہ ورلڈ الیون کی جانب سے ایک نیک مقصد کیلئے کھیلتے نظر آئیں گے۔شاہد آفریدی سے جب فیورٹ بھارتی کھلاڑی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ویرات کوہلی کا نام لے کر سب کو حیران کر دیا اور جب ان سے دنیائے کرکٹ میں سب سے ٹھنڈے مزاج کپتان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے قرعہ مہندرا سنگھ دھونی کے نام نکالا۔
