نئی دہلی (ویب ڈیسک) افغانستان کے سٹار بولر راشد خان انڈیا کی سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں اور ان سے فائنل میں کولکتہ کے خلاف ان کی کارکردگی کو دہرانے کی امید کی جا رہی ہے۔انھوں نے پلے آف میں کولکتہ کو اپنی بہترین آل راﺅنڈ کارکردگی سے تنہا شکست دے دی اور اسی لیے ان کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکرنے انھیں ٹی 20 کا بہترین سپنر قرار دیا ہے تو بہت سے صارفین انھیں ہندوستانی شہریت دیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ صارفین نے انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کرتے ہوئے راشد خان کے لیے ہندوستانی شہریت کی درخواست کی۔انہوں نے افغانستان سے کہا ہے کہ مودی لے لو شاہ رخ لے لو راشد ہمیں دے دو۔