تازہ تر ین

لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں شاہینوں کی شاندار فتح

لندن (وجا ہت علی خان) پاکستان کی لارڈز میں پانچویں فتح، پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 64 رنز کا ہدف1وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کو 2 میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 242 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی اور پاکستان کو اس میچ میں کامیابی کے لیے 64 رنز کا ہدف ملا۔ انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 64 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 12 کے مجموعے پر اظہر علی 4 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اظہر علی کے آٹ ہونے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے حارث سہیل وکٹ پر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ حارث سہیل 39 اور امام الحق 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے یہ ہدف باآسانی صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس سے قبل چوتھے دن کے آغاز پر انگلینڈ اپنے سکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکا اور اس کی چار وکٹیں جلد گر گئیں۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عامر اور محمد عباس نے چار چار کھلاڑیوں کو آٹ کیا، جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے روٹ 68، جوس بٹلر 67 اور ڈومینک بیس 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم نے 363 رنز بناتے ہوئے 179 رنز کی برتری حاصل کی تھی. بابر اعظم 68 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، اسد شفیق 59، شاداب خان 52 اور اظہر علی 50 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی جیت پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے کپتان سرفراز احمد، کوچ مکی آرتھر اور دیگر کوچز کو بھی مبارکباد پیش کی۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستان کے تقریباً سات کھلاڑی ایسے تھے جو آج تک انگلینڈ اور لارڈز کے میدان میں کبھی نہیں کھیلے تھے لیکن اس ٹیسٹ کی پرفارمنس سے انگلینڈ کے تمام کرکٹ ایکسپرٹ بھی حیران ہیں کہ پاکستان نے اپنے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ اس قدر بہترین پرفارمنس دی اب اگلا ٹیسٹ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان لارڈز میں ہو گا اس وقت پاکستان کو انگلینڈ ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اس میچ میں تاریخی طور پر پاکستان کے فاسٹ باﺅلر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 وکٹ صرف اس ایک ٹیسٹ میچ میں لیے جو 14 سال بعد پاکستان کی بہترین کارکردگی ہے محمد عباس نے صرف 64 رنز دے کر 8 وکٹ حاصل کیے جبکہ محمد عامر نے بھی بہترین باﺅلنگ کی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain