تازہ تر ین

دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان ہوگیا

لندن(آئی این پی) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اورلنکا شائر اوپننگ بیٹسمین کیٹن جیننگز کودوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ انہیں مارک سٹونمین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلش چیف سلیکٹر سمتھ نے کہا کہ سٹونمین کی رواں سال اب تک کی کارکردگی مایوس کن رہی اسلئے ان کی جگہ کیٹن جیننگز کو موقع دیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جوروٹ، ایلسٹرکک، کیٹن جیننگز ،ڈیوڈ میلان، جونی بیئرسٹو، بین سٹوکس، جوز بٹلر، کرس ووکس، مارک ووڈ، سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور ڈومنک بیس پر مشتمل ہے۔ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر مارک سٹون مین کی جگہ کیٹن جیننگز سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔پاک انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کا یکم جولائی سے لیڈز میں آغاز ہوگا، میزبان ٹیم نے اہم مقابلے کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔آٹ آف فارم اوپنر مارک سٹون مین کی جگہ کیٹن جیننگز کو شامل کر لیا گیا۔، دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز بچانے کیلئے انگلش ٹیم کو لیڈز میں لازمی فتح درکار ہے، میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی سرفراز الیون ایک صفر سے سیریز جیت جائیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain