ممبئی (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی سیٹ انٹرنیشنل کرکٹ آف دی ایئر قرار پائے، کولن منرو نے ٹی ٹونٹی کے بہترین بلے باز اور راشد خان نے بہترین باﺅلرکا ایوارڈ حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیٹ کرکٹ ریٹنگز ایوارڈز کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں ایک سال کے دوران تینوں فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مردوخواتین کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا، کوہلی کیلئے گزشتہ سیزن یادگار رہا تھا اسلئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا، بھارتی اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے انٹرنیشنل بیٹسمین آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا، افغانستانی سپنر راشدخان کی کارکردگی بھی متاثر کن رہی اور انہوں نے آئی پی ایل کے دوران بھی اپنے سکلز سے سب کو متاثر کیا، ٹی ٹونٹی باﺅلر آف دی ایئر اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو ٹی ٹونٹی بیٹسمین آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑے۔
، کیوی باﺅلر ٹرینٹ بولٹ نے انٹرنیشنل باﺅلر آف دی ایئر، بھارت کی خاتون کرکٹر ہرمنپریت کوہر نے آﺅٹ اسٹیڈنگ اننگر آف دی ایئر، میانک اگروال ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر، شبھ مان گل انڈر 19 پلیئر آف ایئر، کرس گیل پاپولر چوائس ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔