تازہ تر ین

کر کٹرز بدتمیزی سے پر ہیز کریں ،پابندی کی زنجیریں تیار ہوگئی

 ممبئی:(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے کھلاڑیوں کو اخلاق کے دائرے میں رکھنے کیلیے متعدد تجاویز دے دیں، میچ آفیشلز کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا، بال ٹیمپرنگ پر زیادہ سزا ملے ی۔نیا کوڈ برائے احترام تشکیل دیا جائے گا،کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس کی روایت ختم کرنے کے بھی خلاف ووٹ دے دیا، ممبر بورڈز کو بیٹ اور گیند میں توازن کیلیے بہتر وکٹیں تیار کرنے کی ہدایت کردی، ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے پوائنٹس سسٹم کی بھی سفارش کردی، صرف میچ کی بنیاد پر پوائنٹس ملیں گے، سیریز کامیابی پر کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، فائنل کیلیے اضافی دن مقرر کرنے کا بھی مشورہ دے دیا، تمام سفارشات آئندہ ماہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain