تازہ تر ین

فٹبال ورلڈ کپ ،گوروں کی جیبیں ہلکی کروانے کے لیے فٹبال کا بڑا معرکہ تیار

 لندن:(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کیلیے روس جانیو الے انگلش شائقین کو اپنی ٹیم کے گروپ میچز دیکھنے کیلیے بڑی رقم خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ طویل مسافت بھی طے کرنا ہوگی، انگلش ٹیم گروپ ’ جی ‘ میں شامل ہے، جہاں پر ان کا ابتدائی مقابلہ 18 جون کو تیونس سے وولگوگارڈ میں ہوگا۔پناما سے 24 جون کودوسرا معرکہ نیزنے نووگوروڈ میں شیڈول کیاگیا ہے جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 28 جون کو بیلجیئم سے کلیننگارڈ میں ہوگا، رائونڈ 16 میں ان کی ٹیم کا پڑائو ماسکو یا روستو میں سے کسی ایک مقام پر ہوگا، مقامی میڈیا گروپ اور فٹبال سپورٹرز فیڈریشن ( ایف ایس ایف ) کی مشترکہ تحقیق میں انگلش شائقین کو بتایاگیا ہے کہ روس میں ورلڈ کپ میچز دیکھنے جانے کی صورت میں انھیں 5 ہزار پائونڈ اور 3400 میلز کا سفر بذریعہ ہوائی جہاز طے کرنا پڑیگا، جس میں مجموعی طور پر 12 گھنٹے اور 15 منٹ ان کے طیاروں میں سفر کے دوران گزریں گے، یوروگوئے کے شائقین کو اپنی ٹیم کے میچز دیکھنے کیلیے روس میں مجموعی طور پر 25 گھنٹے 39 منٹ تین مختلف روٹس پر سفر کرنا ہوگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain