تازہ تر ین

تعفن زدہ مسافر نے قے کردی ،کئی غنودگی میں چلے گئے جبکہ عملے کو مجبوراً ہوائی جہاز کا رخ بدلنا پڑ گیا

ایمسٹر ڈیم(ویب ڈیسک)ایک بین الاقوامی پرواز کے دوران ایک تعفن زدہ مسافر کی وجہ سے دیگر مسافروں نے قے کردی اور کئی غنودگی میں چلے گئے جبکہ عملے کو مجبوراً ہوائی جہاز کا رخ بدل کر اسے کہیں اور اتارنا پڑگیا۔ٹرانسیویا ایئرلائن کی پرواز ہالینڈ کے شائپول ہوائی اڈے سے گران کینیریا جارہی تھی کہ ایک بدبودار مسافر کی وجہ سےاس کا رخ بدل کر اسے فوری طور پر پرتگال کے شہر فارو میں اتارا گیا۔
طیارے کی پرواز کے بعد ہی مسافر کے بدن کی بدبو بند طیارے میں پھیلنے لگی جو ایک مقام پر ناقابلِ برداشت ہوگئی اور کئی مسافر غنودگی میں چلے گئے اور بعض نے قے تک کردی۔ ایک مقام پر عملے نے اس شخص کو زبردستی طیارے کے بیت الخلا میں رکھنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ اس کے بعد پائلٹ نے ہنگامی طور پر طیارے کا رخ قریبی ملک پرتگال کی جانب موڑ دی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain