نیویارک: گوگل نے کمپیوٹراورلیپ ٹاپ کے ذریعے اینڈرائڈ اسمارٹ فون پر میسیجز بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔اینڈرائڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اب موبائل ڈیوائس کے بغیر کام کے دوران کمپیوٹر کے ذریعے پیغامات بمعہ تصاویراوراسٹیکربھیج یا وصول کرسکیں گے۔ یہ بالکل ایسا ہی فیچرہے جیسا اینڈرائڈ میں واٹس ایپ ویب اور ایپل میں آئی میسیجرزکے لیے ہے۔
