اسلام آباد ( ویب ڈیسک )انڈیا میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ۔بھارتی میڈیا کیمطابق ہائی کمشنرعبدالباسط کے سٹاف میںشامل اہلکار محمود اختر کو فوج کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ تاہم سفارتی اسثنیٰ کی وجہ سے رہا کر کے ملک چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے ۔