تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان رہا جو ٹریڈنگ کا وقت ختم ہونے تک برقرار رہا۔ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس 41 ہزار 529 کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس بڑھ کر 41 ہزار 896 پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک بھی پہنچا۔آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 17 کروڑ 89 لاکھ 72 ہزار 350 شیئرز کے سودے ہوئے اور انڈیکس 897 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 795 کی نسفیاتی حد پر بند ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain