تازہ تر ین

178رنزکی جیت بھی سری لنکاکے کام نہ آسکی

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) سری لنکانے جنوبی افریقہ کو پانچویں اورآخری ون ڈے میں 178 رنز سے شکست دیدی لیکن وہ اس کے کام نہ آسکی اور پروٹیزنے سیریز3-2سے اپنے نام کر لی ۔ 300 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقن ٹیم 24.4 اوورز میں121رنزبناکرپویلین لوٹ گئی۔اکیلادھنن جایا کے سامنے پروٹیزبیٹنگ جواب دے گئی۔لنکن سپنر نے 6 کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا ۔ کولمبومیں کھیلے جانیوالے آخری ون ڈے میں سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 299 رنز بنائے ۔ کپتان اینجلو میتھیوز 3رنزکی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور97رنزپرناٹ آﺅٹ رہے۔جواب میں مہمان سائیڈدھنن جایا کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے بے بس نظرآئی اور 24.4اوورزمیں121رنزپرہمت ہارگئی۔عمدہ باﺅلنگ کامظاہرہ کرنے پر دھنن جایا مردمیدان قرارپائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain