تازہ تر ین

پاکستان نے تھائی لینڈ کو 10-0سے بچھاڑ دیا

جکارتہ (اے پی پی) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز فیلڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں ریکارڈ آٹھ مرتبہ کی چیمپئن پاکستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کو ابتدائی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10-0 گولز کے واضح مارجن سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، عتیق ارشد نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ توثیق ارشد، محمد عرفان اور ابو بکر نے 2،2 اور مبشر علی نے ایک گول کر کے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔ملائیشیانے قازقستان کو16-2سے ٹھکانے لگایا ، جنوبی کوریانے ہانگ کانگ کو11-0،جاپان نے سری لنکاکو11-0اوربنگلہ دیش نے اومان کو2-1سے زیرکیا۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں پیر کو مینز فیلڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا، گروپ بی کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف تھائی لینڈ کو با آسانی 10-0 گولز سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، میچ کے 15ویں منٹ میں پاکستان کے توثیق ارشد نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 22ویں منٹ میں عرفان نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، ایک منٹ بعد ہی پاکستان کے عتیق نے گول کر کے مقابلہ 3-0 گولز کر دیا اور گرین شرٹس کی یہ برتری پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں عرفان نے دوسرا گول کر کے ٹیم کا سکور 4-0 گولز کر دیا اور تھائی لینڈ پر دباﺅ مزید بڑھ گیا، 33 ویں منٹ میں مبشر علی نے گول کر کے مقابلہ 5-0 گولز کر دیا، 39ویں منٹ میں عتیق نے دوسرا گول کر کے مقابلہ 6-0 گولز کر دیا، 42ویں منٹس میں پاکستان کے ابوبکر نے گول کر کے ٹیم کا سکور 7-0 گولز کر دیا، ایک منٹ بعد ہی عتیق نے شاندار ہیٹرک مکمل کر کے مقابلہ 8-0 گولز کر دیا، 49ویں منٹ میں پاکستان کے ابو بکر اور 50ویں منٹ میں ارشد نے گولز کر کے مقابلہ 10-0 گولز کر دیا، حریف ٹیم نے گول کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم پاکستان کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، اسطرح گرین شرٹس نے تھائی لینڈ کو 10-0 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل اومان، تیسرا میچ 24 اگست کوقازقستان ، چوتھا میچ 26 اگست کو ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 28 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain