تازہ تر ین

” بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے “ سپہ سالار کا ڈنڈے کے بغیر ” اچھا آغاز “ عوام کو کب سے اس تصویر کا انتظار تھا

اسلام آباد (ٹرینڈی ایڈیٹر) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے جاری ہیں۔ فیس بک پرعمران خان (آفیشل) پیج پر پوسٹ کی گئی تصویرکو صبح 9 بجے تک15 ہزار صارفین نے لائک، کم وبیش ایک ہزار کے لگ بھگ کمنٹس جبکہ 2ہزار سے زائد نے شیئر کی۔ فاطمہ اشفاق نے لکھا جانے کب سے اس تصویر کا انتظار کر رہی تھی، الحمدللہ! آج ہماری بہترین ٹیم بن گئی، ان کے لئے ہماری دعائیں اور نیک خواہشات۔ جنیدعلی نے لکھا میں بڑی بے چینی سے اس تصویر کا انتظار کر رہا تھا، وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کوداخلہ وخارجہ محاذ پر مل کرکام کرنا چاہیے۔ سید ابرار حسین نے لکھایہ ہمارے ملک کیلئے اچھا ہے، اللہ ہمیں اپنے مسائل کے حل اور آگے بڑھنے کیلئے طاقت دے۔ آئرلینڈ سے کین میک نے مبارکباد دیتے ہوئے استفسار کیا، آپ ہمارے ملک کادورہ کب کریں گے ۔روال وڑائچ نے لکھا پاک فوج کو سلام، اللہ عمران خان کو کامیابیاں دے۔ شیرعلی خان نے لکھا وزیراعظم اور آرمی چیف کوساتھ ساتھ دیکھ کر اچھا لگا، فوج واحد قابل اعتماد ادارہ ہے۔ مظہرعلی نے لکھا ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم۔ اسامہ اعظم نے لکھابہت اچھی تصویر ہے، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔ ارسلان ہیرانی نے لکھاماشااللہ ،دونوں قومی ہیروز ہیں۔ اقصیٰ بلوچ نے لکھا ریاست کے دومضبوط ستون، اللہ ان کی حفاظت اور مدد کرے۔ پرویزانجم نے لکھا ماشاءاللہ، قوم کیلئے اچھاتاثرہے جو مضبوط پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ عزیرخان نے لکھا ڈنڈا ساتھ نہیں لیا، چیف صاحب نے جو نوازشریف سے ہر ملاقات میں ہوتا تھا۔ عدنان حسین رندخان نے لکھاکوشش اتنی ہے کوئی روٹھے نہ ہم سے مگر نظرانداز کرنے والوں سے ہم بھی نظر نہیں ملاتے۔ بلال شاہ نے لکھا دو لیڈروں کیلئے نیک خواہشات اور مبارکباد۔ زاہدہ حامد نے لکھا ماشاءاللہ نظرنہ لگے ۔ جہانگیرحسین نے لکھا بھائی عمران ،فوج کی طاقت کم کریں۔ حمزہ اقبال نے لکھاآرمی چیف بھی خوشی محسوس کر رہے ہوں گے پہلی مرتبہ کسی پڑھے لکھے شخص کوسیلوٹ کر رہا ہوں۔ سیدعدنان معیدنے لکھا عمران خان کااعتمادچھلک رہاہے۔ حنارضانے لکھاپاکستان کے نجات دہندہ ،انشااللہ ۔شاہدہ فاروق نے لکھادوحقیقی شیر۔ ملک حمیداللہ نے لکھانئے پاکستان کیلئے فوجی قیادت سے اچھے تعلقات برقرار رکھیں۔ ابراہیم امان نے لکھا دونوں کا ایک دوسرے کیلئے احترام اور اعتماد دیکھیں۔ عمران ملک نے لکھاکاش ہمیشہ اکٹھے چلیں اور ملک کی خدمت کریں۔ کالی وال میانوال نے لکھا جشن آزادی نہ منانے والافضل الرحمن اب صدرمملکت بننے کے چکر میں ہے،کوئی شرم ،کوئی حیا؟ محب اللہ نے لکھاپہلی دفعہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی تصویرمیں مسکراہٹ دیکھ رہا ہوں، پہلے لگتا تھا جیسے اسرائیلی کسی فلسطینی کے ساتھ بیٹھاہے ۔فہدنوازنے لکھا دونوں کہہ رہے ہوں گے ، بڑی دیر کی مہربان آتے آتے۔ریحان بلوچ نے لکھا دو سچے لیڈروں کی پیاری تصویر۔ محمد نواز نے لکھا ڈنڈے کے بغیر اچھا آغاز۔ عائشہ رحمان نے لکھادونوں شہزادے ایک ساتھ۔ جنید میمن نے لکھا عمران نے توباجوہ کوبھی چائے نہیں پلائی ۔ہارون محمد خان ترین نے لکھااب ان طلائی کرسیوں پر بیٹھنا بھی ترک کردیں۔ علی شہ ورنے لکھاعمران خان ، زیادہ فٹ لگ رہے ہیں۔ شمس رانانے لکھا قوم کے ہیروز۔ شکیل احمدنے لکھا خدا کی قسم، عمران خان بہت اعلی لگ رہاہے۔ موجی جٹ نے لکھا گریٹ جنرل باجوہ صاحب۔ افضل بیگ نے لکھا لیجنڈ کی لیجنڈ سے ملاقات۔ سوزعلی زرداری نے لکھااپنے ملک کی حفاظت اور عوام کی خدمت کرنی ہے۔ محمدشہزاد نے لکھا باجوہ کیلئے پیار۔سیٹھ سجادنے لکھا سوہنی جوڑی ۔دریں اثناءتوہین رسالت ﷺپرمبنی خاکوں کے مقابلے کیخلاف احتجاج ،احتجاج کے عنوان سے ٹرینڈ جاری ہے، جس میں ہالینڈکے بائیکاٹ اور سفارت خانہ بند کرنے کامطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain