تازہ تر ین

دیکھومُسلمانوں،مسجد کے غسل خانے کی صفائی کرنیوالا یہ کوئی معمولی آدمی نہیں

لیورپول(ویب ڈیسک)فٹ بال کی دنیا میں سیاہ فام برطانوی نوجوان ساڈیومین ایک ایسا چمکدار ستارہ بن کر ا±بھرا ہے کہ جس کی چمک دمک کو کوئی چاہے بھی تو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ ساڈیو صرف اپنے کھیل ہی نہیں بلکہ خوشی کے اظہار کے منفرد انداز کی وجہ سے بھی الگ پہچان رکھتا ہے۔ یہ واحد برطانوی فٹ بالر ہے جو گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ ریز ہو جاتا ہے۔ اور اب نوجوان کھلاڑی کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جسے دیکھنے والے اُن کے پرستار بے اختیا ±رسبحان اللہ کہہ اُٹھے ہیں۔ویب سائٹ ”دی مرر“ کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے کیونکہ اس میں لیور پول ٹیم کے سپر سٹار ساڈیو مین ایک مسجد کے غسل خانے کی صفائی کرتے نظر آتے ہیں۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو لیورپول اور لائسسٹر کے شاندر مقابلے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد سامنے آئی۔ اس مقابلے میں ساڈیو مین نے اپنی شاندار کارکردگی سے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔ یعنی وہ میچ جیتنے کے فوراً بعد مقامی مسجد کی جانب روانہ ہو گئے تھے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساڈیو مین بالٹی میں پانی بھر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک لڑکا فرش کی صفائی کر رہاہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو مقامی الرحمت مسجد میں بنائی گئی جہاں ساڈیو مین باقاعدگی سے نماز کی ادائیگی کیلئے بھی جاتے ہیں۔ یہ مسجد لیور پول شہر میں ملگریو سٹریٹ پر واقع ہے۔واضح رہے کہ نوجوان ساڈیو مین کا تعلق ابتدائی طور پر پسماندہ افریقی ملک سینیگال سے ہے۔ وہ اپنے آبائی ملک کے غریب عوام کیلئے فلاحی کام بھی کرتے رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے آبائی گاو¿ں بامبلی میں سکول کی تعمیر کیلئے دو لاکھ پاﺅنڈ کا عطیہ بھی دیا ہے۔ وہ افریقہ میں ایڈز کے مریضوں کے علاج کیلئے بھی دل کھول کر عطیات دیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain