لاہور(ویب ڈیسک) چٹ پٹا مرچ مصالحوں والا کباب اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے لیکن جناب اتنا بڑا کباب شاید ہی کبھی کسی نے کھایا ہو۔سربیا میں ماہر شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا گِرل کباب تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سربیا میں سالانہ باربی کیو فیسٹیول کے دوران ماہر شیفس نے ملکر دنیا کا سب سے بڑا روایتی گِرل کباب بنانے کی ٹھانی اورگوشت ، مختلف مصالحوں سے 66کلو وزنی دیوہیکل کباب تیار کیا اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 63 کلو وزنی گرل کباب کا تھا۔