لاہور(شوبزڈیسک)لاہورآرٹس کونسل الحمراءکے زیر اہتمام جاری13روزہ الحمراءتھیٹر فیسٹیول کے سمری پروڈکشنزکے تحت ڈرامہ ”یہ شاہراہ عام نہیں“ پیش کیا گیا۔جس کے ڈائریکٹر حبیب چودھری اور اسٹنٹ ڈائریکٹر آفاق عمران تھے اس کھیل کو شاہزیب بخاری نے لکھا تھا۔چئیرمین الحمراءتوقیرناصر نے اس تھیٹر فیسٹیول میںعوامی دلچسپی کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ دور حاضرمیںہمارے ڈرامہ کے پنپنے میں یہ فیسٹیول اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر انھوں نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اپنے بہادروں کی فقید المثال قربانیوں کے صلہ میں ملنے والی آزادی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ کیپٹن(ر)عطاءمحمد خان نے کہا کہ قربانیاں ہم سے تقاضا کرتی ہیں کہ اس جذبے کو زندہ رکھیں ۔ ڈرامہ فیسٹیول 11ستمبر تک جاری رہے گا۔