فلوریڈا (نیٹ نیوز) ایک امریکی خاتون نے انسانوں کو برائیوں سے دور رکھنے کو اپنی زندگی کا مقصد بنا رکھا ہےلیکن وہ خود کو انسان بھی نہیں سمجھتی، جی ہاں امریکی شہر الی ناﺅس کی رہنے والی 35 سالہ کیمبرل ایونٹائیڈ کا دعوی ہے کہ وہ جنوں کی مخلوق سے تعلق رکھتی ہے اور اس کے احساسات کا تعلق زمین کے باسیوں سے نہیں ہے ، سوشل میڈیا پر خود کو روحانی استاد کے طور پر متعارف کرانے والی یہ خاتون مختلف ویب سائٹس پر خاصی متحرک ہیں، کیمبرل نے اپنے کانوں کو بھی ذرا مختلف شکل دے رکھی ہے جب کہ لباس اور میک اپ کا انداز بھی تصوراتی مخلوق جیسا اپناتی ہے ،اس کا کہنا ہے کہ وہ انسانوں کو اعلی ترین معیار تک پہنچانے کے مشن پر گامزن ہے ۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کیمبرل شادی شدہ ہیں اور ان کے خاوند خود کو جن سمجھنے کے بجائے انسان ہی کہتے ہیں اور اہلیہ کے تصورات کو ناقابل تصور سمجھنے کے باوجود اس کی مدد کرتے ہیں۔