تازہ تر ین

کیویز کیخلاف فتح کو مقدر بنانے کیلئے مکی کا ٹیم کو اہم پیغام

ویلنگٹن(نیوزایجنسیاں) قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکیخلاف میچزپاکستان کےلئے کسی صورت آسان نہیں ہونگے۔کیوی ٹیم ہوم کنڈیشنزمیں انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے ۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مشکل دوروں سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور یہ کھلاڑیوں کیلئے بڑا سبق ہے۔۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی لیکن کریگ بریتھ کی جرات مندانہ بیٹنگ کی بدولت تیسرے ٹیسٹ میں عالمی نمبر دو ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔مکی آرتھر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس شکست سے کھلاڑیوں کو وہ دھچکا لگا ہو گا جس کی نیوزی لینڈ راو آسٹریلیا کے مشکل دوروں سے قبل ضرورت تھی اور انہوں نے اس سے سیکھا ہو گا۔ویسٹ انڈیز نے شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ سے فتح اپنے نام کی تھی۔پاکستانی ٹیم اب نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہو گا جبکہ دوسرا میچ 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔اس سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم برسبین جائے گی جہاں برسبین میں 15 دسمبر سے شروع ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ سے سیریز کا آغاز ہو گا۔مئی میں قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے مکی آرتھر نے کہا کہ یہ کھلاڑیوں کو خبردار کرنے کا اچھا ذریعہ ہے اور ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی کہ اگر آپ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی موقع پر ڈسپلن سے کام نہیں لیں گے تو آپ کو ہرایا جا سکتا ہے، ہم نے اس میچ میں اپنے معیار کے مطابق کھیل پیش نہیں کیا۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مشکل دوروں کیلئے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو اس کی کنڈیشنز میں ہرانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain