اسلام آباد(ویب ڈیسک)ہمارے ہاں یہ رواج بہت عام ہو گیا ہے کہ جس کے پاس چار پیسے ہوتے ہیں وہ اپنا ہر کام ہی ملک سے باہر جا کر کرنا پسند کرتا ہے۔ پڑھنا ہو تو تب باہر، علاج کرنا ہوتو باہر، سیرو سیاحت بھی بیرون ملک اور حتٰی کہ لوگ شادی کی تقریب بھی ملک سے باہر جا کر منعقد کرنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے بیرون ملک مقیم یہ پاکستانی جوڑا ایک قابل تقلید مثال ہے جو نکاح کے لئے واپس اپنے وطن آئے، اور پھر اپنے آباو اجداد کی ثقافت کے رنگوں میں رنگا ایک ایسا فوٹ شوٹ کیا کہ جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ویب سائٹ Parhloکے مطابق خانسہ مقبول اور عمیر اجمل آسٹریلیا میں مقیم تھے لیکن جب ان کے نکاح کا وقت آیا تو وہ خاص اس موقعے کے لئے واپس پاکستان آئے۔ انہوں نے یہاں روایتی انداز میں نکاح تو کیا ہی، ساتھ فوٹوشوٹ کے لئے بھی کسی اور جگہ جانے کی بجائے اپنے آبائی گاﺅں کا ہی انتخاب کیا۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے دیسی اور ولایتی کو مکس کرکے کیسا خوبصورت فوٹوشوٹ کیا ہے۔ فوٹوگرافی کے لئے ان کا انتخاب سادہ بھی ہے اور منفرد بھی۔ خانسہ اور عمیر کہتے ہیں کہ وہ پیرس یا ترکی بھی جاسکتے تھے لیکن اپنے گاﺅں جاکر فوٹوگرافی کرنا ان کی خواہش تھی کیونکہ یہ جگہ انہیں دنیا کے کسی بھی خوبصورت ترین مقام سے زیادہ پیاری ہے۔اس جوڑے نے اپنی یہ خوبصورت تصاویر اسلام آباد سے تقریباً دو کلومیٹر کی دوری پر واقع بھیرہ کے علاقے میں بنائی ہیں۔ یہ فوٹوشوٹ دو دن پر محیط تھا جس کے لئے ایک پروفیشنل فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ خاتون فوٹوگرافر کا بھی کہنا ہے کہ ا±ن کے لئے یہ پہلا موقع تھا کہ انہوں نے کوئی فوٹو شوٹ گاﺅں جا کر کیا، اور وہ بھی اسے لئے اپنے ایک منفرد اور یادگار تجربہ قرار دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر تو اس جوڑے کی تصاویر نے دھوم ہی مچا دی ہے۔ بڑے بڑے اداکاروں اور فنکاروں کے بیرون ملک کئے گئے فوٹوشوٹ ان سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور ہر کوئی ان کے سادہ و منفرد ذوق کی داد دے رہا ہے۔