تازہ تر ین

بریڈ کیک اب گھر پر بنے گا دیکھیں تو کیسے؟

لاہور (ویب ڈیسک)سب کو ہی شام کے وقت چائے کے ساتھ کیک یا بریڈ کھانے کا شوق ہوتا ہے، لیکن بازار کے بنے ہوئے فوڈ کیکس ہمیشہ اتنے اچھے اور صحت کے لیے فائدے مند نہیں ہوتے جتنے گھر میں بنے کیکس ہوسکتے ہیں۔ایسے ہی چند مزیدار کیکس میں سے ایک بنانا بریڈ کیک ہے، جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اسے نہایت مشکل ترکیب سے تیار کیا ہوگا، تاہم ایسا بالکل نہیں ہے۔دراصل بنانا بریڈ نہایت آسان ترکیب سے آپ بھی گھر میں بناسکتی ہیں، جس کا ذائقہ کسی بھی دکان پر ملنے والے کیک سے زیادہ بہتر ہوگا۔یہاں بنانا بریڈ کیک کی نہایت آسان ترکیب بیان کی گئی ہے:
اجزاء
میدا – 2 کپ
نمک – 2 چٹکی
دار چینی پاو¿ڈر – 2 چٹکی
بیکنگ پاو¿ڈر – 2 چائے کے چمچ
کیلے – 5 سے 6
مکھن – ½ کپ
براو¿ن شوگر پاو¿ڈر – ¾ کپ
انڈے – 2 عدد
ونیلا ایسنس – ایک چائے کا چمچ
ترکیب
ایک پیالے میں چھنی کی مدد سے میدا، نمک، دار چینی پاو¿ڈر اور بیکنگ پاو¿ڈر ایک ساتھ شامل کریں بعدازاں مکس کرکے الگ رکھ دیں۔کیلوں کو چھیل کر میش کرلیں اور الگ رکھ دیں۔ایک پیالے میں مکھن ڈالیں، اس میں براو¿ن شوگر اور انڈے ڈال کر اچھی طرح پھینٹے۔اس پیالے میں میش کیے ہوئے کیلے اور ونیلا ایسنس شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے میدے کا مواد شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔بعدازاں ایک پین میں مکھن لگائیں، بٹر پیپر رکھیں اور اس پر بھی مکھن لگائیں۔اب کیلے کے تیار مواد کو اس پین میں ڈالیں اور اوون میں 160 ڈگری سینٹی گریٹ پر 60 سے 65 منٹ تک بیک کرلیں۔مزیدار بنانا بریڈ کیک چائے کے ساتھ گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain