تازہ تر ین

عربی مضمون پڑھانے کیخلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں پنجاب میں عربی مضمون پڑھانے کے خلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب مں عربی مضمون لازمی پڑھانے کے شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کے وکیل قاسم چوہان نے عدالت میں مو¿قف اپنایا کہ شریعت کورٹ کو فیصلے کا اختیار نہیں تھا، معاملات اور عبادات میں فرق ہے، عبادات کا نفاذ ہوسکتا ہے لیکن معاملات کا نفاذ سختی سے نہیں ہوسکتا۔عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسکولوں میں عربی مضمون لازمی پڑھانے کے خلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain