تازہ تر ین

ایک قاتل دوسرا مقتول،کراچی میں 30سال کے ساتھی جانی دشمن بن گئے

کراچی(ویب ڈیسک)جمشید کوارٹرز پولیس نے چوکیدار کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پیر اور منگل کی درمیانی شب جمشید کوارٹرز میں ایک شخص کی لاش ملی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش اسپتال منتقل کی ، مقتول کی شناخت رحیم کے نام سے کی گئی تھی جس کی عمر تقریباً 65 برس تھی ، مقتول علاقے میں چوکیدار تھا۔ایس ایچ او جمشید کوارٹرز رضوان پٹیل نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کا ایک اور ساتھی چوکیدار بھی تھا جس پر پولیس نے اس کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور بالاخر ملزم قانون کی گرفت میں آگیا۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ابتدائی بیان میں ملزم اکبر نے بتایا کہ وہ اور رحیم گزشتہ 30 برسوں سے اسی علاقے میں چوکیداری کررہے ہیں لیکن گزشتہ شب ان دونوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جوکہ بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی اور اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے ہاتھا پائی بھی کی ، اسی دوران اکبر طیش میں آگیا اور تشدد کے ساتھ ساتھ رحیم کے سر پر ڈنڈے کے وار بھی کیے جس سے وہ ہلاک ہوگیا ، واقعے کے فوری بعد وہ فرار ہوگیا تھا تاہم پکڑا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain