لاہور (ویب ڈیسک)محمود بوٹی کے رہائشی 60 سالہ محمد ایاز نے 18 سال بعد پہلی بیوی ارشاد بی بی سے دوبارہ شادی کرلی،عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد جوڑے کو ایک ساتھ جانے کی اجازت دے دیا اایڈووکیٹ چودھری بابر دونوں کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ کورٹ میرج کے موقع پر ارشاد بی بی کے ہمراہ اس کا بیٹا بھی تھا۔ محمد ایاز نے 2000ئ میں ارشاد بی بی کو طلاق دے دی تھی۔ بعدازاں 2005ئ میں ارشاد بی بی نے دوسری شادی کرلی، دوسرے شوہر کی وفات کے بعد ایاز اور ارشاد بی بی دوبارہ ایک ہوگئے۔محمد ایاز کے مطابق 18 سال بعد اسے اپنی محبت مل گئی ہے۔