تازہ تر ین

واﺅ،چاکلیٹ کا گھر آپ کے رہنے کیلئے تیار

پیرس(ویب ڈیسک)آپ نے بچوں کی کہانیوں (فیری ٹیلز) فلموں بالخصوص ’ہینسل اینڈ گریٹل‘ میں ایک گھر دیکھا ہوگا جو مکمل طور پر چاکلیٹ اور کھانے پینے کی اشیا سے بنا ہوتا ہے لیکن اب فرانس میں ایک ایسا ہی چھوٹا کاٹیج بنایا گیا ہے جس کی ہر شے چاکلیٹ سے بنی ہے۔اس گھر کی دیواریں، چھت، آتش داں، گھڑیال، کتابیں اور یہاں تک کہ فانوس بھی چاکلیٹ سے ڈھالے گئے ہیں۔ پیرس کے جنوب مغربی نواح میں قائم اس کاٹیج کو فرانس کے مشہور چاکلیٹ ڈیزائنر جین لوک ڈیکلوزو نے بنایا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ بطخوں کا تالاب اور خود بستر تک چاکلیٹ سے بنے ہیں یعنی نام کی چند چیزوں کی سوا گھر کا بیشتر حصہ چاکلیٹ سے بنایا گیا ہے۔جین لوک نے پوری زندگی چاکلیٹ سے حیرت انگیز اشیا تخلیق کی ہیں اور اب اس گھر کی تیاری کے لیے بھی انہوں نے بہت سے نئے انداز اور تکنیک پر کام کیا ہے۔لیکن اب سوال ہے کہ کیا اس گھر میں رہا جاسکتا ہے؟ تو اس کا جواب اثبات میں ہے۔ ہوٹلوں کی بکنگ کی ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق جو لوگ یہاں رات گزارنا چاہتے ہیں وہ 5 اور 6 اکتوبر کو یہاں ٹھہر سکتے ہیں۔یہاں رکنے والے افراد چاکلیٹ گھر میں ایک ورکشاپ میں حصہ لے سکیں گے تاکہ وہ اسی طرح کے چاکلیٹ گھر کا ایک ماڈل بناسکیں۔ اس کے علاوہ یہاں کے دلکش پھول باغ میں بیٹھ کر لذیذ کھانے بھی کھاسکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain