آکلینڈ: (ویب ڈیسک)اس وقت دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جو ماحولیاتی آلودگی کا شکار نہ ہو، ایسے میں اس سے بچاو¿ کے لیے نیوزی لینڈ میں تازہ ہوا ہی فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ کے ایئرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ پر تازہ ہوا کین میں بند کرکے فروخت کی جارہی ہے، جس کی قیمت 29 ڈالر یعنی 2 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کین میں موجود تازہ ہوا نیوزی لینڈ کی اونچی اور سرسبز پہاڑیوں سے محفوظ کی گئی ہے، جس کا اہم مقصد صحت کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے۔