تازہ تر ین

پاکستان کا دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی(ویب ڈیسک ) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اب سے کچھ دیر بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے لیے پچ سازگار دکھائی دے رہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔میچ سے قبل آل راو¿نڈر شاداب خان انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں جن کی دوسرے میچ میں شرکت متوقع ہے جب کہ محمد حفیظ بحیثیت اوپنر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔بیٹنگ لائن اپ کی بیک بون اظہر علی بھی کارکردگی دکھانے کے لیے پ±رعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینی ہے تو لمبی پارٹنر شپ قائم کرنا پڑیں گی۔آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق، حارث سہیل، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، وہاب ریاض اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔ ا?سٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹم پین کررہے ہیں جب کہ ایرون فنچ آج اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، کینگروز ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں، عثمان خواجہ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبسچگنی، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، جون ہولاند اور نیتھن لیون ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain