تازہ تر ین

ٹیسٹ رینکنگ:عباس کی ٹاپ20میں انٹری اظہر، اسد شفیق کی بھی ترقی

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے ،جس میںمحمد عباس سمیت پاکستانی کر کٹرزکی پوزیشن بہتر ہوئی ہے مگر بیٹنگ اور باﺅلنگ میں ابتدائی10کھلاڑیوں میں کوئی بھی پاکستانی کر کٹر شامل نہیں ہے۔باﺅلنگ رینکنگ میںجیمز اینڈرسن پہلے، کگیسو ربادا دوسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستانی باﺅلر محمد عباس 8درجے ترقی پاکر13ویں اورنوجوان باﺅلر بلال آصف69 نمبر پر آگئے۔بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے،اسٹیو اسمتھ دوسرے اور دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست سے بچانے والے عثمان خواجہ 9درجے ترقی پاکر 10ویں نمبر پرآگئے ہیں، اظہرعلی 16ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ اسدشفیق 5درجے ترقی کے بعد 20ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمدحفیظ، حارث سہیل اور امام الحق کی پوزیشن بھی بہتر ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آئی سی سی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کت دی ہے ۔ٹیسٹ کرکٹ میں باولر ز کی تازہ درجہ بندی میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن سرفہرست، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے اور ورنن فلینڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔بہترین 10باولرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی نہیں۔بھارت کے رویندرا جدیجا چوتھے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز چھٹے نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ باولرز کی درجہ بندی میں سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ ساتویں، بھارت کے روی چندرن ایشون آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نو اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانی محمد عباس 8درجے ترقی پاکر13ویں ،نوجوان باﺅلر بلال آصف69 نمبر پر آگئے ۔پاکستان کے تجربہ کار اسپنر یاسر شاہ 21، وہاب ریاض 32 اور بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد عامر 34 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ کے بیٹنگ کے شعبے میں محمدحفیظ، حارث سہیل اور امام الحق کی پوزیشن درجہ بندی میں بہتر ہوئی ہے تاہم باولنگ کی طرح بیٹنگ میں بھی کوئی پاکستانی سرفہرست 10بلے بازوں میں شامل نہیں ہے۔ٹیسٹ کی بلے بازی میں ویرات کوہلی پہلے، ایک سالہ پابندی کے شکار آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ چوتھے اورآسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔دبئی ٹیسٹ میں پاکستان سے جیت چھیننے والے آسٹریلیا کے بلے باز عثمان خواجہ 9 درجے ترقی پاکر سرفہرست 10ویں بلے باز بن گئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اظہرعلی 16ویں نمبر کے ساتھ نمایاں ہیں، اسدشفیق 5 درجے ترقی کے بعد 20ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں جہاں بھارت سمیت بڑی ٹیموں کے کپتان سرفہرست بلے بازوں میں شامل ہیں وہی پاکستان کے کپتان مسلسل ناقص کارکردگی کے ساتھ 42ویں نمبر پر موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain