تازہ تر ین

تو بہ تو بہ ۔۔۔نماز کی ادائیگی کے دوران تمباکو نوشی کی ویڈیو جس کو دیکھ کر ہر مسلمان شدید نفرت کا اظہا ر کریگا

کراچی(ویب ڈیسک)نماز جیسی اہم ترین عبادت کی ادائیگی مکمل خشوع و خضوع اور عجز و انکسار کا تقاضہ کرتی ہے مگر افسوس کہ کچھ لوگ خالق حقیقی کے دربار میں حاضری دیتے ہوئے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ اس شخص کو دیکھ لیجئے جو نماز ادا کر رہا مگر ہاتھ میں سگریٹ پکڑ رکھا ہے اورگاہے بگاہے اس کے کش بھی لگا رہا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر یہ افسوسناک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شلوار قیمض میں ملبوس ایک شخص کو نماز کی ادائیگی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ کبھی سگریٹ کو اپنی انگلیوں میں پکڑتا ہے تو کبھی ہونٹوں میں دبا لیتا ہے، اور اس دوران نماز کی ادائیگی بھی جاری رکھتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اس شخص کی غیر سنجیدہ حرکت پر حیران بھی ہیں اور افسردہ بھی، جس کا اظہار ا±ن کی ٹویٹس اور دیگر سوشل میڈیا پوسٹس سے ہو رہا ہے۔ نماز جیسی ارفع و اعلٰی عبادت کے بارے میں اس طرح کے رویے نے لوگوں کے دل بہت دکھائے ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ شخص کون ہے اور اس کا تعلق کس علاقے سے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain