تازہ تر ین

پاکستان مخالف عناصر کو ترک صدر کا واضح پیغام

مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات بہت خاص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف الفاظ تک ہی نہیں، حقیقی معنوں میں برادر ملک ہیں۔ترک صدر نے خطاب میں واضح پیغام دیا کہ پاکستان مخالف کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی کچل دیا جائیگا۔باغی طاقتوں کو اسلحہ مغرب سے مل رہا ہے ۔پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ترکی کا ساتھ دیا ،گولن امریکہ میں بیٹھ کر پوری دنیا میں پنچجے پھیلا رہا ہے ۔گولن تنظیم کو پاکستان میں نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ختم کرا یا جائے گا ۔طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں مدد کرنے پر پاکستانیوں کو فراموش کیا نہ کبھی کریں گے۔ ہولناک زلزلے میں سب سے زیادہ مدد پاکستان نے کی تھی۔کشمیریوں کے مسائل اور کرب سے آگاہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ انتہا پسند تنظیمیں صرف مسلمانوں کو ہی نقصان پہنچا رہی ہیں ، دہشت گردی کے خلاف ہمارا تعاون جاری رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فتح اللہ گولن پنسلوانیہ میں بیٹھ کر دنیا بھر میں اپنی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے۔اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ترک کے بہادرعوام نے جرات کے ساتھ اپنے آئین کا تحفظ کیا۔ دونوں ملکوں کے عوام اور افواج نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کے جراتمندانہ موقف نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے چند روز پہلے سرحد پر فائرنگ کر کے 7 فوجی شہید کر دیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکی ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain