Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت
    • شمالی کوریا میں نبی کریم ﷺ اور قرآن کی توہین پر پابندی کا قانون منظور
    • بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے
    • ٹرمپ: ایران کے ساتھ معاہدہ منظور، نئے حملے منسوخ
    • لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ
    • معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟
    • لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تیل کے استعمال پر ٹسکنی کورٹ یارڈ سیل کر دیا
    • برطانیہ مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار
    • امریکی ایران مذاکرات کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے
    • ہر مز میں امریکی فوج نے ایران کے دوڈرون مار گرائے
    • غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سولہویں صدی کی یادگار بابری مسجد کی شہادت کو 26 برس مکمل

    By Daily Khabrainدسمبر 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایودھیا (ویب ڈیسک)ایودھیا میں سولہویں صدی کی یادگار بابری مسجد کی شہادت کو 26 برس مکمل ہو گئے لیکن اس کیس میں آج تک انصاف نہ ہو سکا جو سیکیولر بھارت کے چہرے پر طمانچہ ہے۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد مغل بادشاہ بابر کے دور میں 1528 میں میر باقی نے تعمیر کروائی تھی۔ایودھیا میں 1992 میں چھ دسمبر کے دن ہندوانتہاپسندوں نے بابری مسجد کو شہید کیا تھا۔انتہا پسند ہندوﺅں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تاریخی مسجد پر دھاوا بولتے ہوئے بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا۔سولہویں صدی کی یادگار بابری مسجد کی شہادت کو 6 دسمبر کے دن 26 برس مکمل ہو گئے ہیں۔اس موقع پر ایودھیا میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور شہر میں اہم مقامات پر دو ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔ایودھیا پولیس نے 6 دسمبر سے پہلے پورے شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے گھروں کی چھتوں پر مورچے بنائے گئے۔ان مورچوں سے پولیس نے آنے جانے والوں کی نگرانی کی جب کہ ضلع بھر میں پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ایودھیا میں مسلمان تنظیموں نے یوم سیاہ مناتے ہوئے مساجد پر کالے پرچم لہرائے جب کہ 26 برس مکمل ہونے پر ایودھیا میں ہندو تنظیموں نے مسلمان مخالف سائیکل ریلی نکالی جس کے باعث شہر بھر میں سخت خوف و ہراس پایا گیا۔بابری مسجد کی شہادت کو 26 برس بیت گئے لیکن مسلمان آج تک انصاف کے منتظر ہیں۔بابری مسجد پر حملے اور بعد میں پھوٹنے والے فسادات میں ملوث بھارتی انتہا پسندوں کو آج تک سزا نہیں دی جا سکی اور نا ہی آج تک جگہ کا فیصلہ ہو سکا ہے۔آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) 2003 کے دعوے کے مطابق بابری مسجد کے نیچے ہندوں کے بھگوان رام کی جائے پیدائش کا مقام ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دعوے پر کھدائی کرنے والی ٹیم میں بھی اتفاق رائے نہیں پایا گیا۔اے ایس آئی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں 574 صفحات کی رپورٹ جمع کروائی تھی۔اس کیس میں سنی وقف بورڈ نے مدعی بنتے ہوئے اس رپورٹ کو مبہم قرار دیتے ہوئے متنازع قرار دے دیا تھا۔ 2010 میں سنی وقف بورڈ کی جانب سے مقرر کی گئی دو آثار قدیمہ کی ماہرین سپریا ورما اور جیا مینن نے اے ایس آئی کی جانب سے کی گئی کھدائی کا دوبارہ سے جائزہ لیتے ہوئے پیش کی گئی رپورٹ پر کئی اعتراضات اٹھائے تھے۔لیکن اے ایس آئی کے اثر رسوخ کی وجہ سے یہ معاملہ سرد خانے کی نظر ہو گیا۔یہ تنازع سر اٹھانے پر پہلے مسجد بند کر دی گئی اس کے بعد باقاعدہ منصوبہ بندی سے جنونی ہندوﺅں جنھیں کار سیوک کا نام دیا گیا نے تاریخی مسجد پر دھاوا بول دیا۔ بھارتی حکومت حملہ آوروں کو روک نہ سکی۔صرف اس تاریخی مسجد کی شہادت پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ مسجد کے اطراف مسلمانوں کے گھر بھی جلا دیے گئے۔ فسادات میں تین ہزار سے زائد مسلمانوں شہید ہوئے۔ بابری مسجد کی شہادت کے خلاف اس وقت کے وزیراعلیٰ کلیان سنگھ اور شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اور ایل کے ایڈوانی سمیت 49 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے لیکن آج تک ان مقدمات پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ

    ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب

    موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے

    تازہ ترین

    امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ

     بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش

    ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم

    بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے

    لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.