اسلام آباد (ویب ڈیسک)واٹس ایپ کی ویڈیو شیئرنگ فیچر سے متعلق ناپسندیدہ پیغامات کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عوام کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیچر سے ذاتی کال ڈیٹا ناپسندیدہ عناصر کے ہاتھ میں آ سکتا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی اس ایپلیکیشن کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات اہم ہے کہ پاکستانی صارفین اس سکینڈل سے آگاہ رہیں اور اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنائیں۔ واضح رہے کہ اس سکینڈل کو عالمی میڈیا نے بھی اٹھایا ہے تاہم سکیورٹی ڈیٹا ماہرین نے اس فیچر سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔