اسلام آباد (انٹر ویو: ملک منظور احمد /تصاویر، نیکلس جان) آذر بائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائے گا۔ آذر بائیجان توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان اگلے سال کے شروع میں براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھا ہے دونوں ممالک کے درمیان راہداری کے زریعے تعاون بڑھایا جائے گا۔ آذر بائیجان نے سیاحت کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے پاکستان ہمارے تجربات کے استفادہ کرسکتا ہے۔ پاکستان کی 300کمپنیاں آذر بائیجان میں کام کر رہی ہیں موجودہ حکومت پاکستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی کےلئے بہت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کا مستقبل مجھے روشن نظر آرہا ہے پاکستان کی سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے سی پیک کا منصوبہ اس خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینل فائیو کے پروگرام ”ڈپلو میٹک انکیلو“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان انتہائی دوستانہ اور مثالی تعلقات ہیں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اقدار بھی مشترکہ ہیں میں بطور سفیر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، ثقافتی، دفاعی، تجارتی، اقتصادی اور معاشی تعلقات کو فروغ دونگا کو کراچی میں حالیہ دفاعی نمائش میں آذر بائیجان کے ایک بڑے دفاعی وفد نے شرکت کی۔ دفاعی پیداوار کے شعبے میں پاکستان نے بہت ترقی کی ہے ہمارا ملک بھی دہشتگردی سے متاثرہ ہے ہمارے پڑوسی ملک آرمینیا نے آذر بائیجان کے 20%علاقے پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے آرمینیا کی فوج نے ہماری تاریخی مقامات مساجد کی بے حرمتی کی ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے آرمینیا مسلسل آذر بائیجان کےخلاف جارحیت پسندی کر رہا ہے اقوام متحدہ کو اس جارحیت پر فوری نوٹس لینا چاہئے اور آرمینیا پر دباو بڑھانا چاہئے تاکہ وہ مزید مظالم نہ اٹھائے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ہماری توقعات سے کم ہیں اس تجاری حجم میں مزید اضافہ کیا جائے گا دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطوں کو فعال بنایا جائے گا۔ توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا پاکستان ٹیکسٹائل، سپورٹس اور فارماسوٹیکل کی مصنوعات ہمیں ایکسپورٹ کرسکتا ہے جبکہ آذر بائیجان فروٹس، جوسز اور ڈرائی فروٹ اور آئل پروڈکٹ پاکستان کو ایکسپورٹ کرسکتا ہے ہم نے پاکستانی بزنس مین کو وہاں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور وہ سات سال تک ٹیکس فری بزنس کر سکتے ہیں پاکستان سے آذر بائیجان جانےوالے سیاہوں کی تعداد میں 10گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دفاع کے شعبے میں تعاون انتہائی اطمینان بخش ہے۔ دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ہم پاکستان کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں موجودہ پاکستان کی حکومت اقتصادی ترقی کےلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر دونوں ممالک کے موقف میں مکمل ہم آہنگی ہے آذر بائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ پاکستان آرمینیا کی جارحیت پسندی پر آذر بائیجان کو سپورٹ کرتا ہے۔ موجودہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے کلین اینڈ گرین اور ہاﺅسنگ کا منصوبہ اور صحت اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں اقدامات کئے جا رہے ہیں تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کےلئے موجودہ حکومت بہتر اقدامات کر رہی ہے۔
