تازہ تر ین

ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ….

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے دور میں قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سابق سیکرٹری خارجہ شیو شنکر مینن نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے اس بیان پر تنقید کی ہے کہ بھارت نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی ترک کر دی ہے۔ ساتھ ہی مینن نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران شیو شنکر مینن نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاکستان کو جوہری کارروائی کی دھمکی دینا ایسا ہی ہے جیسے توپ سے چڑیا کا شکار کرنا۔ بھارت کے اپنے عوام بھی حکومت کی اس منطق کو نہیں سمجھیں گے، عالمی برادری کی بات تو رہنے ہی دیں۔ یاد رہے کہ مینن پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26/11 کے ممبئی حملوں کے بعد مجھ سے غلطی ہوئی کہ میں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ جوابی کارروائی نہ کی جائے اور اس وقت کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی (موجودہ بھارتی صدر) نے بھی میری بات سے اتفاق کیا تھا۔ اگرچہ مینن نے مشورے کے جواب میں من موہن سنگھ کے رد عمل کا نہیں بتایا لیکن نتیجتا بھارت نے عسکری لحاظ سے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی۔ شیو شنکر مینن نے کہا کہ وزیر دفاع کو جوہری پالیسی کے حوالے سے اپنی ذاتی رائے کھل کر پیش کرنے کا حق نہیں، خصوصا اس وقت جب ذاتی رائے سرکاری پالیسی سے متصادم ہو۔
شیوشنکرمینن


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain