گجرات (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کو سمجھیں یہ کھیل کا میدان نہیں ،لیڈر بننے کیلئے بھٹی سے نکلنا پڑتا ہے ،ثبوت تو ملک میں ہیں مگر عمران خان او ر شیخ رشید لندن کیا لینے گئے ہیں ؟۔گجرات میں زیب میٹرو بس سروس اور شہباز شریف پارک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نو بال پر بھی چھکا لگانا چاہتے ہیں تاہم لیڈر بننے کیلئے بھٹی سے نکلنا پڑتا ہے ۔ عمران خان نے پہلے بھی قوم کے 132 دن ضائع کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اس نے جمہوریت کےلئے قربانیاں دی ہیںجنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ، 2018ءمیں میدان لگے گا جس کا جی چاہے آئے ۔عمران خان اب بھی قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں ۔
