تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کون ؟ ماضی کیسا تھا ؟ کیا سیاست میں بھی حصہ لیا ؟اہم خبر

لاہور(خبر نگار)گزشتہ روز بطورچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھانے والے سردار شمیم احمد خان کا تعلق بھی جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور کے پسماندہ تحصیل لیاقت پور کے علاقے ڈنڈن اوٹ سے ہے رند بلوچوں کی یہ بستی جہاں آج کل اپنے پپیتے کے باغ کی وجہ سے مشہور ہے وہاں یہ اپنے قانون دانوں کی وجہ سے بھی مقبول رہی ہے۔ سردار شمیم احمد خان سردار الہیٰ بخش خان کے فرزند ہیں جو تبلیغی جماعت کے اہم رکن تھے سردار الہیٰ بخش خان کا نام نامی تبلیغی جماعت کی وجہ سے پورے علاقے میں مشہور تھا ۔سردار شمیم احمد خان اپنے ماموں معروف وکیل سردار احمد خان کے چیمبر واقع رحیم یار خان پریکٹس کرتے تھے بعد ازاں انہوں نے بھی فوجداری مقدمات لینے والے گنے چنے وکلاءکی فہرست میں پہلے نمبر پر جگہ بنالی ،یوں بہاولپور ڈویڑن میں ان سرداروںکا ایک نام بن گیا ،یوں قصبہ ڈنڈن اوٹ بھی پورے بہاولپور میں شہرت اختیار کرگیا جس کی وجہ سے اس قصبے کی سیاسی اہمیت بھی بننے لگی یوں سردار شمیم احمد خان نے بھی اپنے آپ کو سیاسی میدان میں اتار دیا اور محسن آباد کے مخدوم سید مسعود عالم کے خلاف دو دفعہ الیکشن لڑا ،1991میں ممبرضلع کونسل رحیم یار خان کے لیے بیل گاڑی کے نشان پر بھی الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہوسکے ،بعدمیں انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور اپنے آپ کو بطور وکیل ہی پورے ملک میں منوالیا سردار شمیم احمد خان بہاولپور اور ملتان ہائی کورٹ میں بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ،دیانت دار وکیل اور ایماندار جج ان کی وجہ شہرت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain