تازہ تر ین

آخری حد تک جانے کا اعلان ….

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس مےںلاہور مےں حالےہ دنوں مےں پےش آنے والے جرائم کے بعض واقعات خصوصاً ملت پارک میں 5 افراد کے قتل، گارڈن ٹاﺅن میںٹرےفک سگنل پرگاڑی مےں دن دیہاڑے ڈکیتی اور لوئر مال میں ڈکیتی کی ناکام کوشش کے کیسوں پر اب تک ہونے والی پےش رفت کا جائزہ لےاگےا اور اس ضمن مےں پولےس حکام نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کی ۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے لاہور جےسے شہر مےں جرائم کے اےسے واقعات رونما ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملت پارک میں ڈکےتی کے دوران مزاحمت پر 5 افراد کے قتل اور گارڈن ٹاﺅن میںٹرےفک سگنل پر رکی گاڑی مےں دن دیہاڑے ڈکیتی جیسے واقعات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیراعلیٰ نے جرائم کے ان واقعات پر پولےس حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اربوں روپے کے وسائل دیئے گئے ہےں اوراسی طرح تربیت اور جدید آلات سے لیس کیا گیاہے تاکہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دے سکے لیکن ان تمام وسائل اور تربیت کے باوجود ایسے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ حالیہ واقعات کے وقت ڈولفن اور پیرو فورس کہاں تھی؟ علاقے میں گشت کا کیا نظام تھا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے ایسے واقعات کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس کو وسائل دیئے ہےں تو نتائج دینا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے پولےس کو موثر انداز مےں فعال اورمتحرک کردارادا کرنا ہوگا۔اس طرح معاملات نہےں چلےں گے اور مےں ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔اجلاس مےں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے جمعےت علماءاسلام (ف )کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔دونوں رہنما¶ںنے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیری عوام پر مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید مذمت کی۔وزےراعلیٰ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن نے حق خود ارادےت کے حصول کےلئے اپنی جانوں کے نذرانے پےش کرنے والے کشمےری عوام اوربھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث شہےد ہونے والے پاکستانی شہرےوں اورفوجی جوانوں کی لازوال قربانےوںکو زبردست الفاظ مےں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بندوق کی گولی اور ظلم و جبر سے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔ آج مقبوضہ کشمیر کا ہر فرد آزادی مانگ رہا ہے اوربھارتی سرکار کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق آزادی سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے اورکشمےری عوام اپنے خون سے نئی تارےخ رقم کررہے ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چہلم حضرت امام حسینؓ اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور بہترین سکیورٹی انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان ، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے صوبائی کابینہ کمیٹی کے اراکین کی نگرانی میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے اور اﷲ تعالیٰ کے بے پایاں فضل وکرم اور کابینہ کمیٹی کے اراکین کی شبانہ روز محنت سے صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاو رکے علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سےف سٹی پراجےکٹ پر پےش رفت اور منصوبے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لےاگےا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اورانہےں پرامن ماحول کی فراہمی ہماری ترجےح ہے اورسےف سٹی پراجےکٹ ان مقاصد کے حصول کی جانب اہم قدم ہے ۔پرامن ،خوشحال اورمحفوظ پنجاب کی منزل کےلئے سےف سٹی پراجےکٹ ایک سنگ مےل کی حےثےت رکھتا ہے ۔سےف سٹی پراجےکٹ مفاد عامہ کا بڑا منصوبہ ہے اوراسے پےشہ ورانہ انداز سے کام کرتے ہوئے پاےہ تکمےل تک پہنچانا ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ترقےاتی منصوبوں مےں شفافےت،معےار اور رفتارپنجاب حکومت کی پہچان ہے ۔منصوبوں مےں شفافےت اورمعےار کو ےقےنی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالےسی اپنائی گئی ہے ۔سےف سٹی پراجےکٹ مےں بھی تھرڈ پارٹی آڈٹ پالےسی پر عملدر آمدکےا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب سےف سٹی پراجےکٹ کی تےزرفتاری سے تکمےل کےلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی اورمنصوبے کے معےار اوررفتارپر کوئی سمجھوتہ نہےں ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain