تازہ تر ین

قطری شہزادے کی ٹانگیں کانپنے لگیں گی

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما کیس کےلئے چار رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بابر اعوان سکندر مہمند اور ملائکہ بخاری ٹیم کا حصہ ہونگی سربراہی نعیم بخاری کرینگے  پاناما کیس میں حامد خان کی دستبرداری پر افسوس ہے پاناما کیس تاریخی اہمیت کا حامل ہے، احتساب سے ڈرنے والے نوازشریف کےساتھ کھڑے ہیں، کمزور ٹیموں سے بڑے بڑے میچ جیتا ہوں عدالت میں جواب کے وقت قطری شہزادہ کہاں سے آگیا؟ لندن شواہد کےلئے نہیں بیٹوں سے ملنے گیا تھا شادی سنت رسول ہے فی الحال ارادہ نہیں ہے ۔ منگل کو عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین، شیریں مزاری، نعیم الحق اور علیم خان نے شرکت کی۔اجلاس میں عمران خان کے دورہ لندن میں ہونے والی پیش رفت پر مشاورت کی گئی عمران خان کی جانب سے پاناما لیکس کے حوالے سے اکھٹے کیے گئے مزید شواہد کا جائرہ لیا گیا۔پی ٹی آئی کے اجلاس میں پاناما لیکس کی اگلی سماعت کی تیاری اور لیگل ٹیم کی تبدیلی کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دور ان عمران خان نے پاناما کیس کے لیے چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں بابر اعوان، نعیم بخاری، سکندر مہمند اور ملائکہ بخاری کو شامل کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاناما کیس میں حامد خان کی دستبرداری پر افسوس ہے اور اب پاناما کیس میں پی ٹی آئی پینل کی سربراہی نعیم بخاری کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ حامد خان میڈیا کے دباو¿ پر کیس سے الگ ہوئے ہیں وہ تحریک انصاف کےساتھ 30 سال سے تھے اور رہیں گے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں سب کچھ مشاورت سے ہوگاعمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی پر غور کیا گیا، ن لیگ کی پاناما کیس میں کوئی تیاری نہیں تھی۔انہوںنے کہاکہ پاناما کیس کو سپریم کورٹ پہنچا کر اپنا فرض ادا کردیا ہے، تحریک انصاف نے پورا زور لگایا تاکہ پاناما کیس کو دبایا نہ جاسکے، جمہوری ممالک میں پاناما لیکس پر تحقیقات شروع ہوچکی ہیں۔عمران خان نے کہاکہ پاناما کیس تاریخی اہمیت کا حامل ہے، احتساب سے ڈرنے والے نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں، کمزور ٹیموں سے بڑے بڑے میچ جیتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی 3تقاریر میں قطری شہزادے کا تذکرہ نہیں کیا گیا، انھوں نے سوال اٹھایا کہ عدالت میں جواب کے وقت قطری شہزادہ کہاں سے آگیا؟عمران خان نے کہا کہ لندن شواہد کے لیے نہیں بیٹوں سے ملنے گیا تھا۔تیسری شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ شادی سنت رسول ہے لیکن فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی میرا ذاتی کیس نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی طاقتور کو عدالت نے نہیں پکڑا۔انہوں نے کہا کہ موٹو گینگ عدالت میں طوطا مینا کی کہانی سنا رہے تھے ہمارے وکلا ساری چیزیں سامنے لائیں گے اور ہمیں کافی ثبوت مل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا پاناما کیس پاکستان کا کیس ہے اور تحریک انصاف عدالت کی مدد کر رہی ہے، انہوںنے کہا کہ قطری شہزادے کی ٹانگیں پہلے سوال پر کانپنے لگیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain