تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کا الٹی میٹم …. 72 گھنٹے میں اہم گرفتاریاں

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلی شہباز شریف نے ملت پارک میں 5 افراد کے قتل، گارڈن ٹاﺅن میں ٹریفک سگنل پرگاڑی میں دن دیہاڑے ڈکیتی ، لوئر مال میں ڈکیتی کی ناکام کوشش اور جرائم کے دیگر واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ وزیراعلی نے پولیس حکام کو ملزمان کو 72 گھنٹے میں گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہواجس میں لاہور میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے جرائم کے بعض واقعات پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اور اس ضمن میں پولیس حکام نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کی ۔ وزیر اعلی نے پولیس حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اربوں روپے کے وسائل دیئے گئے ہیں اوراسی طرح تربیت اور جدید آلات سے لیس کیا گیاہے لیکن اس کے باوجود ایسے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ حالیہ واقعات کے وقت ڈولفن اور پیرو فورس کہاں تھی؟ علاقے میں گشت کا کیا نظام تھا۔ جرائم کے ایسے واقعات کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس کو وسائل دیئے ہیں تو نتائج دینا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔اس طرح معاملات نہیں چلیں گے اور میں ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ میں صوبے کے عوام کا خادم ہوں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کا ذمہ دار ہوں اور اس مقصد کیلئے آخری حد تک جاﺅں گا۔ پولیس جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائے اور جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ لاہور میں رونما ہونے والے ایسے واقعات کو آئندہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain